پیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 168واں اجلاس،متعدد منصوبوں کی منظوری

Feb 11, 2025 | 21:53:PM
پیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 168واں اجلاس،متعدد منصوبوں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 168واں اجلاس منعقد کیا گیا،  بورڈ نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں 4 کروڑ 21 لاکھ روپے سے مختلف سڑکوں کی بحالی اور ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں 24 کروڑ 49 لاکھ روپے کی لاگت سے سیوریج پانی کی نکاسی کے لئے نئی پائپ لائن ڈالنے کی منظوری دی۔
پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس میں سیکرٹری صعنت و تجارت عمر مسعود اور سپیشل سیکرٹری صاحبزادی وسیمہ عمر نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔  بورڈ اجلاس میں بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ  میں بارشی پانی کے نکاس کے لئے6 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈرینج سسٹم تعمیر کرنے،  قائداعظم بزنس پارک کے داخلی دروازوں کے ڈیزائن اور پارک میں بجلی کے کنکشنز کے لئے متعلقہ سامان کی فراہمی کا کنٹریکٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔  بورڈ نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سولر انرجی اور نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کی منظوری دی، جبکہ رحیم یار خان ، بھلوال اور وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں عمارت کی اونچائی 120 میٹر تک بڑھانے کی اجازت دے دی۔بورڈ نے 167ویں اجلاس کی کارروائی کی بھی منظوری دی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے کہا کہ  کہ صنعتکاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔صنعتی زونز کی آبادکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے  تاکہ  صوبے کی صنعتی و معاشی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کیا جا سکے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شہزاد اعظم خان، ساجد سلیم منہاس، ڈاکٹر شاہد رضا ، میاں نعمان کبیر ، سی ای او پیڈمک کپٹن ریٹائرڈ شعیب علی، سی او او علی معظم سیدسمیت محکمہ پی اینڈ ڈی، خزانہ اورٹیوٹا کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنیوالے افراد ہوشیار ہوجائیں