(24 نیوز)سی سی پی اولاہورغلام محمودڈوگرنے قبضہ مافیا کیخلاف پہلے کارروائی کرتے ہوئے شہری کی کروڑوں روپے مالیت کی 72کنال زمین واگزارکروالی اور ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
شہری کی72کنال زمین واگزارکرواکراصل مالکان کے حوالے کردی گئی،قبضہ گروپ نے تھانے کی حدودمیں کروڑوں روپے مالیت کی زمین پرقبضہ کیاہواتھا۔شہری کی درخواست پرکارروائی کے دوران 14 ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔
لاہور پولیس کی کارروائی،شہری کی کروڑوں مالیت کی زمین واگزار کروالی
Jan 11, 2021 | 00:20:AM