لاہور:  گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری قتل

Jan 11, 2021 | 09:44:AM

 (24نیوز)لاہورکے علاقہ شمالی چھاؤنی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  شمالی چھاؤنی کے علاقے خیبر کالونی کا رہائشی 45 سالہ مقتول معراج خالد نے ملزم فہیم کو محلے میں گالم گلوچ سے منع کیا تھا ،جس پر ملزم فہیم نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مقتول معراج خالد جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم فہیم کو گرفتار کر لیا ،جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
 

مزیدخبریں