شہری کی جائیداد پر قبضہ کرنیوالے 14افراد گرفتار

Jan 11, 2021 | 09:55:AM
 شہری کی جائیداد پر قبضہ کرنیوالے 14افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کاہنہ پولیس نے شہری کی 72 کنال اراضی اور مکان پر قبضہ کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا نے شہری صہیب خورشید کے مکان اور  72 کنال اراضی پر ستمبر 2020 میں قبضہ کیا تھا ،جب کہ دسمبر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور اراضی واگزار کروا کر اصل مالکان کے حوالے کر دی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر، رفیق، اللہ وسایا، مختار، طارق، مزمل حسین اور دیگر شامل ہیں۔