متنازع قرار دیئے گئے علاقے میں امریکی قونصل خانےکی تعمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکا نے اقوام متحدہ کی جانب سے متنازع قرار دیئے گئے مغربی صحارا کے علاقے میں قونصل خانے کی تعمیر کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے،جب مراکش نے اسرائیل سے تعلقات قائم کیے ہیں، اور اس کے بدلے امریکا نے مراکش کے زیر اثر مغربی صحارا کے علاقے پر اس کا حق تسلیم کیا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ مغربی صحارا میں آزادی کے لیے ریفرنڈم کے پرانے وعدے پر قائم ہیں۔