پی ڈی ایم کا جلسہ آج،مولانا اور بلاول خطاب کریں گے

Jan 11, 2021 | 11:49:AM

(24نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کے ظفر پارک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی۔

تفصیلات کے مطابق  جلسہ سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔جلسے  میں شرکت کے لئے مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو اور (ن) لیگ کے امیر مقام الگ الگ ریلیوں کی شکل میں مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے ظفر پارک جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ جلسہ گاہ میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ 
 

مزیدخبریں