چینی قونصل خانہ حملہ کیس، بی ایل اےکے 5دہشتگردوں پر فرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے چینی قونصل خانہ حملہ کیس میں کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کے 5 دہشت گردوں پر فرد جرم عائد کر دی۔
تفصیلات کےمطابق چینی قونصل خانہ حملہ کیس کی آج انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے کالعدم تنظیم بی ایل اےکے 5دہشت گردوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان احمد، نادر، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان اور تفتشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ 23 نومبر 2018 کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔سیکیورٹی فورسز نے تینوں دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے جنوری 2019 میں 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔