بجلی کی قیمتوں میں1روپیہ6 پیسےفی یونٹ کا اضافہ

Jan 11, 2021 | 12:06:PM
بجلی کی قیمتوں میں1روپیہ6 پیسےفی یونٹ کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ6 پیسےفی یونٹ کا اضافہ کر دیا۔

 نیپراکے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر اور نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مہنگی کی گئی ہے۔ اس کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔قبل ازیں دسمبر2020 میں بھی بجلی 1 روپے 11پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

یاد  رہے کہ نیپرا کی رپورٹ میں بجلی کے ترسیلی نظام کو ناقص قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اور پلانٹس کو مکمل صلاحیت پرنہ چلانے سے مہنگی بجلی پیدا ہوتی ہے، پرانے پاور پلانٹس کو بند کردیا جائے۔