بجلی بریک ڈاؤن،عمر ایوب اور واوڈا سے استعفے کا مطالبہ، قرارداد  جمع  

Jan 11, 2021 | 12:09:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن پر وفاقی وزرا عمر ایوب اور فیصل واوڈا کے استعفوں کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ایم پی اے سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن کی تحقیقات کےلئے کمیشن قائم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن میں وزیر بجلی و پانی سمیت تمام متعلقہ افسروں کو طلب کیا جائے ۔ کمیشن فرائض میں غفلت بھرتنے والے افراد کا تعین کرے اور ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پبلک کرے ۔

سمیرا کومل نے پیش قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک وفاقی وزیر عمر ایوب اور فیصل واوڈا مستعفی ہوں۔

مزیدخبریں