کورونا کی دوسری لہر  بتدریج کم ہو رہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

Jan 11, 2021 | 12:41:PM

 کورونا کی دوسری لہر  بتدریج کم ہو رہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

(24 نیوز) وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ  کورونا کی دوسری لہر   میں مزید کمی آنی چاہئے۔پہلی لہرکےمقابلےمیں دوسری لہرکی پیک کم تھی،10،12دن پہلےتک صرف پی سی آرٹیسٹ ہی رپورٹ ہورہےتھے تاہم اب ری انفیکشن کےکیسزبھی رپورٹ ہورہےہیں جوسینکڑوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کوروناکےنئےوائرس کےبھی 8،10کیسزرپورٹ ہوئےہیں،ٹریکنگ اینڈ ٹریسنگ بھی ہورہی ہے۔

 معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا  ہے کہ برطانیہ سےآنےوالےپہلے اور بعد میں اپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں،سائنو فارم کی ویکیسن کی ایف ای کےسی اچھے نتائج ہیں،انہوں نے بتایا کہ فروری میں پیرامیڈیکل سٹاف اورعمررسیدہ افرادکوویکسین لگناشروع ہوجائےگی جبکہ ہیلپ لائن پرہرشہری کورجسٹریشن کرانی ہوگی۔

   

مزیدخبریں