آصف زرداری کی طبیعت بہتر، ہسپتال سے گھر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آ گئی ہے ، ان کا ہسپتال میں روٹین چیک اپ ہوا جس کے بعد انہیں بلاول ہاؤس منتقل کر دیا گیاہے۔
تفصیل کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سابق صدر آصف علی زرداری کو کراچی کے پرائیویٹ ہسپتال میں طبیعت خرابی پر روٹین کے چیک اپ کیلئے لایا گیا تھا۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اورہسپتال میں انکے ٹیسٹ بھی کئےگئے۔ان کو چیک اپ کےبعدگھرمنتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سابق صدر کی طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے۔ یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری دل کے عارضے سمیت شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں۔