(24نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مہنگائی، کرپشن کیخلاف ریلی میں ہمارا ساتھ دیں، نااہل حکومت کی 7 سالہ ناانصافیوں کیخلاف مارچ میں ساتھ دیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ریلی میں شرکت کے لئے مالاکنڈ روانہ ہوچکا ہوں. نااہل حکومت نے خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل دیا۔