(24نیوز)شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر ہی نکالا گیا۔ اقامے پر چھٹی کرانے کا بیاینہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمان اور قوم سے تواتر کے ساتھ جھوٹ بولا۔ شریف خاندان کے جھوٹ کی داستان آشکار ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے قوم سے مسلسل جھوٹ بولے۔ ماضی میں گزارا ہو جاتا تھا مگر اب جھوٹ پکڑا جاتا ہے۔ نواز شریف نے اثاثے، کرپشن اور منی لانڈرنگ چھپائی۔ انہیں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر ہی نکالا گیا۔ نواز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے۔ سابق وزیراعظم نے اپنے جھوٹ کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں فلیٹس سے متعلق جھوٹ بولا۔ شریف خاندان نے لندن سے آنیوالی خبروں پر قبل از وقت مٹھایاں بانٹیں۔ پاناما کیس سے نواز شریف سرٹیفائیڈ جھوٹے قرار پائے۔
معاون خصوصی شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کہا لندن کی عدالت نے ہمیں بری کر دیا۔ لندن کی عدالت کا فیصلہ پڑھے بغیر بیانیہ لایا گیا۔ معاہدہ تھا جتنی ریکوری ہوگی 20 فیصد براڈ شیٹ کو دی جائے گی براڈ شیٹ اثاثے ڈھونڈنے کی کمپنی ہے۔ پاکستان نے خدمات حاصل کیں حکومت پاکستان اور نیب نے براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ معطل کیا تھا۔