ذلت آمیز ناکامی ،راجکماری اور شہزادہ  اب ہاتھ مل رہے ہیں, فردوس عاشق

Jan 11, 2021 | 14:24:PM

 (24نیوز)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہر شو پر ذلت آمیز ناکامی کے بعد اپوزیشن ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا۔ راجکماری، شہزادہ اور مولانا تاریخیں دینے کے بعد اب ہاتھ مل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو حال پی ڈی ایم کے ساتھ ہوا ہے اللہ تعالیٰ کسی دشمن کے ساتھ ایسا نہ کرے۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست آر پار ہو چکی ہے۔استعفوں کی خالی پلیٹ ابھی تک ان کو منہ چڑ ھا رہی ہے اور لانگ مارچ کی حسرت ارمانوں میں بہہ گئی ہے۔اُن کامزید کہنا ہے کہ خوفزدہ اپوزیشن اپنےکہےسےفرارچاہتی ہے۔ پی ڈی ایم ٹولے کی حالت قابل رحم اور قابل ترس ہو چکی ہے۔پی ڈی ایم کا شرانگیز بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔
 

مزیدخبریں