اوپن بیلٹ ریفرنس ، سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے 1 ہفتے کی مہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نےسینیٹ کےانتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے ریفرنس میں سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کےلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی درخواست دی جس پر سپریم کورٹ نے انہیں ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔عدالت نےپیپلز پارٹی کےسینیٹر رضا ربانی کی کیس میں فریق بننے کی استدعا بھی منظور کرلی۔ عدالت نےرجسٹرار آفس کی جانب سے جواب جمع نہ کرنے کی شکایت پر جمعیت علمائے اسلام کے وکیل سے کہاکہ آپ جواب جمع کرائیں، وصول کر لیں گے۔