گیس بند،’’  کیا یہ ہے تبدیلی‘‘؟: مرتضیٰ وہاب

Jan 11, 2021 | 14:57:PM
گیس بند،’’  کیا یہ ہے تبدیلی‘‘؟: مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ  گیس پر پہلاحق سندھ کا ہے،ہمیں آئینی طور پر ترجیح نہیں دی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ 68 فیصد گیس پیداکرتا ہے،  گیس پر پہلاحق سندھ کا ہے، افسوس کہ چولہے ٹھنڈے ہیں، صنعتی پہیہ جام ہے ۔گیس سپلائی کی بندش بھی مسئلہ ہے،  آرٹیکل 158 کہتا ہے کہ صوبوں سے نکلنے والی معدنیات پر پہلا حق صوبے کا ہے۔آئین پاکستان میں جو شق درج ہے اس پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے،سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کے حق میں فیصلہ دیا۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’ کیا یہ ہے تبدیلی؟ کیا گیس بند کر کے صنعتی ترقی لائیں گے، کیا یہ ہے ترقی؟‘۔ان کا کہنا تھا پاکستان کی میجرایکسپورٹ ہمارے علاقے سے ہوتی ہے، سب سے زیادہ ٹیکس ان صنعتی علاقوں سے ملتا ہے، ملازمتیں بھی کوٹری جامشورو کے صنعتی یونٹ دیتے ہیں۔ کراچی کےصنعتکار منہگی گیس خریدنے پر بھی راضی ہیں پھر بھی گیس نہیں دی جاتی۔

ترجمان سندھ حکومت  نے کہا کہ وفاق نے این ایف سی کے تحت ملنے والے پیسوں میں سے 52 ارب کم دیئے  ہیں، ہمیں امید تھی کہ ہماراحصہ بڑھائیں گے لیکن جوخود طے کیا وہ بھی نہیں دے رہے۔مرتضیٰ وہاب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ پتہ نہیں وزرا آپ سے کیا بیان کرتے ہیں،  سندھ کی وفاق میں نمائندگی ہے، پی ٹی آئی، جی ڈی اے اور ایم کیوایم کو نمائندگی حاصل ہے۔چھ وفاقی وزراء ہیں وہ کیوں بات نہیں کرتے سندھ کے حقوق اور جائز حصے کی؟ ۔