عمران خان کب تک اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالیں گے،ناصر شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نااہلی اور نالائقی میں سب کو ناک آوٹ کردیا ہے۔عمران خان کب تک اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جسے خان صاحب نے کچھ نہیں رکھنا تھا وہ اب داخلی معاملات سنبھال رہاہے۔ہفتے کا پہلا روز کپتان کے جھوٹے ترجمانوں کے کان کھینچنے کا دن ہوتا ہے۔کپتان آج پھر اپنی ناکام نکمی ٹیم کو سیاسی مخالفین پر الزامات لگانے کے نئے ہنر سکھائیں گے۔پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے اب ان کی کمپنی چلنے والی نہیں ہے۔