سوال :کتنے بچوں کی خواہش ؟۔۔ 11 بچوں کی کرکٹ ٹیم، پریانکا کا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ’میں زیادہ بچوں کی خواہشمند ہوں ،11 بچوں کی کرکٹ ٹیم، لیکن میں اتنا یقین سے نہیں کہہ سکتی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے ساتھ ایک مکمل خاندان کی خواہشمند ہیں۔ اس حوالے سے غیرملکی میڈیا نے پریانکا چوپڑا سے بچوں سے متعلق سوال کیا کہ ’وہ اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ کتنے بچوں کی خواہشمند ہیں‘؟ تو اداکارہ کی جانب سے حیران کن جواب دیا گیا کہ ’کرکٹ ٹیم‘۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی عمروں کے مابین زیادہ فرق اور ثقافتی اختلافات سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ انہیں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی، نک جونس ہندوستان میں ایسے سمائے جیسے مچھلی پانی میں۔اداکارہ نے مزید کہا ’ایک عام کپل کی طرح انہیں بھی ایڈونچر سے زیادہ ایک دوسرے کی عادات و اطوار اور پسند و ناپسندکو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے،یہ واقعتاً کوئی مشکل کام نہیں۔یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی۔