فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست پرسماعت کی۔الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے جنہوں نے درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی۔فاروق نائیک نے مؤقف اپنایا کہ فریال تالپور کے خلاف درخواست سپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کی تھی، رکن اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق آئین میں قانون واضح کیا گیا ہے۔دوران سماعت ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ اس کیس کے حوالے سے تمام قانونی نقاط کا جائزہ لیں گے۔الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 8 فروری کو سنایا جائے گا۔