موجودہ بدامنی کی لہر ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے،وزیر داخلہ بلوچستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کاکہنا ہے کہ صوبے میں موجودہ بدامنی کی لہر ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے،دہشت گرد ہمیں فرقہ واریت اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیالانگو کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سانحہ مچھ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی ،اجلاس میں رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل اور مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کےخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے،دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں ہونگی۔