ترکی کے وزیرخارجہ آج 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ترک وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ 12جنوری سے 14 جنوری تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ آج تین روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں۔ ترک وزیر خارجہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔پاک ترک وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترک وزیر خارجہ کا گذشتہ ڈھائی سال کے دوران ان کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔ پاکستان اور ترکی کے مابین برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے ، ثقافت اور تاریخ میں بہت گہرے ہیں۔ ترکی جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا ایک اہم رکن ہے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا رہا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کا آئندہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔