(24نیوز )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سر اج الحق نے کہا ہے کہ صوبوں کے وسائل پر صوبوں کو اختیار ہے، وفاقی حکومت بادشاہوں کی طرز پر کام کررہی ہے، حکومت کو جزائر کے معاملے پر مشاورت کر نی چاہئے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق سینیٹ میں اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے جما عت اسلامی کے سر برا ہ کا کہنا تھا کہ صوبوں کے ساتھ احساس محرومی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آرڈیننس پر قوم متفق نہیں ۔ کام کے بغیر حکومت تعریف کروانا چاہتی ہے ۔حکومت اقتصادی حالات کو بہتر کرے۔ حکومت کی پالیسیوں کے وجہ سے ملک آئی ایم ایف کا غلام بن چکا ہے۔ حکومت اپنی ترجیحات کا تعین کرے۔ نو سو دنوں میں حکومت مہنگائی بے روزگاری کے خلاف نہیں،صرف اپوزیشن کے ساتھ لڑی ہے ۔سٹیل ملز کے ملازمین کو نکالا گیا، پی آئی اے، ریلوے اور واپڈا کی حالت بہتر نہیں۔ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا ۔فاٹا کے ساتھ کیے گئے وعدے کہاں گئے ۔وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا، ا±س طرف ایک قدم بھی نہیں اٹھایا ۔کوئٹہ میں ما ﺅں، بہنوں نے ٹھٹھرتی سردی میں وقت گزارا ۔
حکومت کام کے بغیر تعریف کروانا چاہتی ہے ، سر اج الحق
Jan 11, 2021 | 17:48:PM