نیب کے خلاف دو قرار داد لاﺅنگا،سلیم مانڈوی والا

Jan 11, 2021 | 18:00:PM

(24 نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈویوالا کا کہنا ہے کہ اگر نیب والے معاملے ہر میٹنگ نہیں ہوتی تو میں نیب کے خلاف دو قرار دیں لگائونگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ اجلاس کے آغاز پر نیب کے معاملے پر آپ نے میٹنگ کا کہا مگر نہیں ہوئی، اگر نیب والے معاملے ہر میٹنگ نہیں ہوتی تو میں نیب کے خلاف دو قرارداد لاﺅنگا۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ آپ گزشتہ دو روز آفس میں نہیں تھے،شہزاد اکبر اور وزیر قانون آئے تھے۔ آپ کل آفس آئیں اس معاملے ہر میٹنگ کرلیتے ہیں۔سلیم مانڈوی والا نے جواب میں کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں چاہتی ہے کہ احتساب ہو۔

مزیدخبریں