(24 نیوز)سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے لگتاہے کہ ریاست نے فیصلہ کرلیاہے کہ تمام فالٹ لائنز کو اجاگر کرے گی،اس کی کیا قیمت ہوگی؟وفاق پر کیا اثرات مرتب ہوں گے ؟ مد نظر نہیں رکھا جا رہا۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حقوق،صوبائی خودمختاری،آزادی صحافت کیلئے آوازاٹھتی ہے توغداروطن کا تمغہ دیا جاتا ہے ،ریاست سوچ نہیں رہی کہ اتنی تقسیم کے کیا اثرات ہوں گے ۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ بھارت بھی پاکستان میں فالٹ لائنز کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ صوبائی خود مختاری کا مسئلہ حل نہیں ہوا ، اس جانب کچھ پیش رفت ہوئی ،جب تک تمام ادارے رضا مند نہیں ہوتے کہ اختیارات کے مثلث پرعملدرآمد کیاجائے،آئین کے ساتھ کھلواڑ وفاق کے ساتھ کھلواڑ ہے،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نہیں، اداروں کے درمیان مذاکرات کی بات کر رہا ہوں۔
لگتا ہے ریاست نے تمام فالٹ لائنز کو اجاگر کرنے کافیصلہ کرلیا، رضا ربانی
Jan 11, 2021 | 18:01:PM