کرنٹ لگنے سے اموات ،پیسکو کو 1 کروڑ 30 لاکھ جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات پر نیپرا نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پیسکو پر1 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
نیپرا کی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف کارروائی۔ نیپرا نےکرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات ہونے پر پیسکو کوایک کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ پیسکو میں جولائی تا دسمبر 2019 میں کرنٹ لگنے سے 26 اموات ہوئیں تھیں۔بجلی سے 26 افراد کی ہلاکت پر نیپرا نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ 26 میں سے 14 اموات میں پیسکو قصوروارقرار پایا گیا۔
نیپرا اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت پیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ پیسکو کو سماعت کا موقع بھی دیا گیا، پیسکو ضابطہ اخلاق،حفاظتی معیارات برقرار رکھنے میں ناکام رہا ۔پیسکو بروقت اموات کی اطلاع اتھارٹی کو دینے میں بھی ناکام رہا ۔سوگوارخاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔