پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتاہے ، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ پاکستان پوری دنیامیں سب سے کم ٹیکس اکٹھاکرتاہے،22کروڑآبادی میں سے صرف20لاکھ افرادٹیکس دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام''راست''کااجراکردیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راست پروگرام پرسٹیٹ بینک کومبارکباددیناچاہتاہوں، راست پروگرام ڈیجیٹل پاکستان کی طرف اہم قدم ہے۔
وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ احساس پروگرام کے ذریعے غربت کے خاتمے کیلئے کام کررہے ہیں،20لاکھ میں سے70فیصدٹیکس صرف3ہزارافراددیتے ہیں،کم ٹیکس اکٹھاکرنے کے باعث ہیومن ڈویلپمنٹ پرزیادہ پیسہ خرچ نہیں کیاجاتا،انہوں نے کہاکہ 5ماہ میں کرنٹ اکاوَنٹ سرپلس میں چلاگیا، سٹیٹ بینک کے اقدامات سے ترسیلات زرمیں اضافہ ہوا۔
وزیراعظم نے کہاکہ کرنٹ اکاوَنٹ سرپلس ہونے سے پاکستانی روپے کواستحکام ملا،کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ سرپلس میں چلاگیا، ریکارڈ ترسیلات زرآنے سے ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوا،پاکستانی خواتین کیلئے اقدامات پرملکہ میکسیماکے شکرگزارہیں۔
دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں حماد اظہر، عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی وقار مسعود اور چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن انجم ظفر نے شرکت کی،ملاقات میں وزیر اعظم کو پاکستانی لیدر کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی طلب کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔
دوران بریفنگ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستانی لیدر اپنے اعلیٰ معیار اور کم لاگت کی بدولت اس وقت دنیا بھر میں مقبول ہے، پاکستانی لیدر کو دنیا کے مقبول برانڈز کو برآمد کرکے اربوں ڈالر زرمبالہ کمانے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان میں بھیڑ، بکری گائے اور بھینس کا چمڑا اعلیٰ معیار اور وافر مقدار میں تیار کیا جاتا ہے، کورونا اور دیگر وجوہات کی بنا پر یہ صنعت اپنے اہداف پورے کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔
وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ لیدر کی صنعت کو اپنی پوری صلاحیت پر چلانے کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے، حکومت کی مثبت معاشی و کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعت کا پہیہ پہلے سے تیز چل رہا ہے،وزیراعظم نے کہاکہ بڑی نشانی بہتر معاشی اعشاریئے ہیں،ایسی صنعتیں جو ملک میں ویلیو ایڈڈ برآمدات کا ذریعہ ہیں، فروغ دینے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔