پنجاب کے میدانی علاقوں،بالائی سندھ میں شدید دھند کی پیشنگوئی

Jan 11, 2021 | 19:00:PM
پنجاب کے میدانی علاقوں،بالائی سندھ میں شدید دھند کی پیشنگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں کل سرد اور خشک رہے گا ۔اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میںموسم سرد اور خشک جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، خوشاب، نورپورتھل، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں کل موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم سکھر اور لاڑکانہ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد رہے گا۔