فنڈز کی کمی ، پنجاب حکومت کا اداروں کو سپلیمنٹری گرانٹ دینے سے انکار

Jan 11, 2021 | 19:15:PM

(24نیوز )پنجاب کے صوبائی اداروں میں فنڈز کی قلت پیدا ہوگئی۔ صوبائی اداروں نے 35 ارب روپے سے زائد اضافی بجٹ حکومت سے مانگ لیا۔
 تفصیلا ت کے مطا بق پنجاب حکومت نے مزید سپلیمنٹری گرانٹ دینے سے انکار کردیا ۔محکمہ خزانہ پنجاب نے 35 ارب روپے سے زائد کے سپلیمنٹری کیسز مسترد کردئیے۔ صوبائی اداروں نے ترقیاتی , محکمانہ اور دیگر اخراجات کے لیے اضافی فنڈز کی ڈیمانڈ کی تھی۔ اس سے قبل پنجاب حکومت پہلے چھ ماہ میں 25 ارب روپے تک کے اضافی فنڈز جاری کرچکی ہے۔

مزیدخبریں