سانحہ مچھ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات میں فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی،ملاقات میں سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی،ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں سانحہ مچھ پر مشاورت ہوئی، ملاقات میں سانحہ مچھ کی مذمت کی گئی،فیصلہ کیاگیا کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو ہوئی،بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا گیا۔