کر کٹر ویرا ت کو ہلی بیٹی کے باپ بن گئے

Jan 11, 2021 | 19:33:PM
کر کٹر ویرا ت کو ہلی بیٹی کے باپ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ننھی پری اور انوشکا دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔


تفصیلا ت کے مطا بق ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے کہا کہ مداحوں کو یہ خبر سناتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آج دوپہر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، تمام لوگوں کے پیار، دعاﺅں اور نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں زندگی کے نئے باب کی شروعات پر بہت زیادہ خوش ہیں تاہم امید ہے کہ اس موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا۔ننھی پری کی آمد کی خبر سامنے آنے کے بعد کرکٹرز اور اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جارہی ،ننھی پری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔