سرگودھا میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ،گردن میں گولی مار کرشہری کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سرگودھا میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، فائرنگ کرکے موٹر وے انٹرچینج کوٹ مومن کے قریب شہری کو مار دیا، تھانہ کوٹ مومن محافظ سکواڈ پولیس نے فائرنگ کر کے شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق اکرام اللہ نامی شہری کوٹمومن انٹر چینج پر کھڑا تھا کہ پولیس نے پکڑا کر تلاشی لی،ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر تھانے لے جاتے ہوئے تلخ کلامی ہوئی جس پر آصف نامی کانسٹیبل نے شہری کی گردن پر پسٹل رکھ کر فائر کر دیا، مقتول کا سامان اور شناخت پولیس نے غائب کر دی ،شہری کے قتل کی واردات کرنے والا پولیس کانسٹیبل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔