ڈیجیٹل پاکستان وژن کامقصدغریب طبقے کومعاشی سرگرمیوں میں حصہ داربناناہے، گورنر سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کاکہناہے کہ ڈیجیٹل پاکستان وژن کامقصدغریب طبقے کومعاشی سرگرمیوں میں حصہ داربناناہے، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مالی لین دین کومحفوظ اورشفاف بنایاجاسکے گا۔
گورنرسٹیٹ بینک رضاباقرنے ملک کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام''راست''کے اجراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نظام سے سرکاری ادائیگیوں میں غیرضروری تاخیراورمشکلات کاخاتمہ ہوگا، نئے نظام سے بینکوں اورمالیاتی اداروں کوبھی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ راست نظام سے کرپشن کے خاتمے میں بھی مددملے گی،ملک بھرمیں ڈیجیٹل بینکنگ میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، سمندر پارپاکستانی اب تک 70ہزارروشن ڈیجیٹل اکاوَنٹس کھول چکے ہیں۔