ٹیکس گزار گھر بیٹھے انکم، سیلز ٹیکس ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کر سکیں گے

Jan 11, 2021 | 20:32:PM

(24نیوز)ایف بی آرکی تاجروں اور ٹیکس گزاروں کوالیکٹرانک طریقہ سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی کی ترغیب، نئے سسٹم کی بدولت تاجر بارڈر سٹیشنز اور بندر گاہوں پرویباک کے ذریعے درآمدی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق ایف بی آر حکا م کا کہنا ہے کہ ٹیکس گزار گھر بیٹھے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کر سکتے ہیں۔ ادائیگی کے الیکٹرانک نظام کے ذریعے تاجر اور ٹیکس گزار آن لائن طریقہ سے ڈیوٹی ٹیکسز ادا کریں۔ ادائیگی ملک بھر میں پھیلے ہوئے 16000 کمرشل بینکوں کی 15000 اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ الیکٹرانک طریقہ سے حاصل کردہ ٹیکسز کا تناسب 13.55 فیصد سے بڑھ کر 76.5 فیصد ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں