(24نیوز)کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی نے کہا ہے کہ سمگل شدہ پٹرول ،ڈیزل کی روک تھام کیلئے بلاامتیاز کریک ڈائون جاری رہے گا۔
تفصیلا ت کے مطا بق کسٹمز،ضلعی انتظامیہ کا لاہور سمیت صوبہ بھرمیں غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا گیا ،لاہورکے 29 ،صوبہ بھر کے 80غیر قانونی پٹرول پمپس سربمہر کردیئے گئے ،یہ پمپ متعلقہ محکموں کے این او سی کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت کررہے تھے ۔کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے ہزاروں لٹر پٹرول و ڈیزل بھی قبضہ میں لے لیا ۔کلکٹر کسٹمز کا کہنا ہے کہ سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت مرحلہ وار کارروائی ہوگی۔
لاہور میں 29 ،صوبہ بھر کے 80غیر قانونی پٹرول پمپس سیل
Jan 11, 2021 | 20:52:PM