اسٹیبلشمنٹ واضح کرے، غیر جانبدار ہے یا عمران کیساتھ، فضل الرحمان کا اب پنڈی جانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عمران خان کہتا ہے کہ فوج میری پشت پر کھڑی ہے،فوجی قیادت اپنی پوزیشن واضح کرے ،ہم فوج کے ادارے کا احترام کرتے ہیں ،اسٹیبلشمنٹ واضح کرے غیر جانبدار ہے یا عمران خان کے ساتھ۔
مولانا فضل الرحمان نے مالاکنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک میں جمہوریت نہیں ہے ،غیر اعلانیہ مارشل لا ہے ،ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، ناجائز اورنالائق حکومت کا خاتمہ کریں گے ،قوم اسلام آباد نہیں پنڈی کی طرف بڑھے گی،ترجمان پاک افواج سے سوال کیا گیا کہ مولانا پنڈی آئیں گے،ترجمان نے جواب میں کہا کہ ہر دن آئیں ہم چائے پلائیں گے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ عمران نے قوم سے جھوٹ بولا، وہ ہزارہ برادری سے ہمدردی کیلئے گیا،بنی گالا کو قانونی بنایا جا رہا ہے ، 21جنوری کوکراچی میں اسرائیل نامنظورریلی نکالیں گے، پی ڈی ایم 19جنوری کوالیکشن کمیشن کےسامنے مظاہرہ کریگی ،انہوں نے کہاکہ کرپشن کے دروازے کھول رکھے ہیں ،نیب کویہ نظرنہیں آتا،آئین اورصوبوں کے حقوق کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں۔