آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی خود مختاری کا بل تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی خود مختاری کا بل تیار کرلیا، وفاقی کابینہ اجلاس میں آڈیٹر جنرل کے اختیارات کا ترمیمی بل 2020 پیش کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو مالی اور انتظامی اختیارات دینے کی تجویزدی گئی ہے، آڈیٹر جنرل کو فرانزک آڈٹ کا اختیار دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل کو قرضوں اورانفارمیشن سسٹم کا آڈٹ کرنے کا اختیار دینے کی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل کو روایتی آڈٹ پیراز سے چھٹکارا دینے کیلئے قانون سازی کی جائے گی، آڈیٹر جنرل پرفارمنس رپورٹ کابینہ کمیٹی برائے اصلاحات میں پیش کرسکیں گے، واضح رہے کہ مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے آڈیٹر جنرل بل پر متعدد اجلاس کئے ہیں۔