(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ ن لیگ پی ڈی ایم کیساتھ رہیگی ، احتساب کی باتیں کرنیوالے پہلے اپنا حساب دیں۔فارن فنڈنگ کیس میں عوام کو دیکھایا جائے کہ کتنے ارب روپے اکائونٹ میں موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق ا انجینئر امیر مقام نے ملاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعظم ملک نہیں چلا سکتا۔وزیراعظم بتائیں کہ بی آر ٹی 27 ارب کا منصوبہ کیسے کھربوں تک پہنچا، بیلین ٹری سونامی میں کتنی کرپشن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے باہر ہے اور وہ خود بھی بہت جلد ملک سے بھاگ جائے گا۔
امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم کارکردگی پر نہیں بلکہ زیادہ چھوڑ بولنے والے وزیروں کو آگے لاتا ہے۔ عمران خان نے ملاکنڈ کے عوام کے ساتھ بڑی زیادتی کی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت منصوبے ختم کرنے اور دوسروں کے منصوبوں پر تختی لگانے کی مہارت رکھتی ہیں۔ن لیگ پی ڈی ایم کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔