(24 نیوز ) ادا کا رآرنلڈ شوازنیگر نے 7 جنوری کو کیپیٹل ہل پر دھاوا بولے جانے واقعہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناکام اور تاریخ کا بدترین صدر قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں انہوں نے امریکا میں پیش آنے والے واقعہ کو 1938 میں جرمنی کے واقعہ سے تشبیہ دی۔
تفصیلات کے مطا بق1938 میں جرمنی اور آسٹریا میں نازیوں نے یہودیوں کے گھروں، اسکولز اور کاروباروں پر توڑ پھوڑ کی۔ انہیں تباہ کیا تھا جس کو کرسٹل نائٹ یا 'نائٹ آف بروکن گلاس' قرار دیا جاتا ہے۔
آرنلڈ شوازنیگر نے کہا کہ امریکا کے کیپیٹل ہل کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ، مشتعل ہجوم نے نہ صرف کیپیٹل ہل کی کھڑکیاں توڑیں بلکہ انہوں نے ہمارے نظریات کو توڑا۔اداکار کے مطابق ان لوگوں نے ان اصولوں کو توڑا جن پر ہمارے ملک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ ٹرمپ نے انتخاب کے نتائج الٹنے کی کوشش کی وہ بھی ایک منصفانہ انتخاب کے نتائج کو، انہوں نے جھوٹ کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرکے بغاوت کی کوشش کی۔آرنلڈ شوازینگر نے ٹرمپ کو ایک ناکام لیڈر قرار دیا اور کہا کہ ان کی صدارت اختتام کو پہنچ رہی ہے وہ جلد ایک پرانی ٹوئٹ جتنی غیر متعلقہ ہوجائے گی۔انہوں نے قومی یکجہتی کا مطالبہ کیا اور منتخب صدر جو بائیڈن کی حمایت کا عزم کیا جن کے الیکٹورل کی گنتی کا عمل اس وجہ سے عارضی طور پر معطل ہوا تھا۔آرنلڈ شوازینگر نے کہا کہ وہ لوگ جو سوچتے ہیں کہ امریکا کے آئین کو پلٹ سکتے ہیں تو وہ جان لیں کہ وہ کبھی نہیں جیتیں گے۔
آرنلڈ شوازنیگر نے ٹرمپ کو ناکام، بدترین صدر قرار دے دیا
Jan 11, 2021 | 23:46:PM