امریکا میں کورونا وبا سنگین ۔۔۔ایک روز میں کیسز کا عالمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکا میں کورونا وبا سنگین صورت اختیار کرگئی امریکا میں ایک روز میں 11 لاکھ سے زائد کیسز کا عالمی ریکارڈ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اومی کرون سے بچاﺅ بوسٹر ڈوز کے بغیر ممکن نہیں۔۔۔تحقیق
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا سے’اوسط‘ یومیہ ہلاکتیں چند روزمیں 1400 سے1700 تک پہنچ گئیں۔چند ریاستوں کی جانب سے ابھی کورونا کے نئے اعدادوشمارجاری ہونا باقی ہیں جبکہ کورونا کیسز کی اصل تعداد 11 لاکھ سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔اس سے قبل 3جنوری کوامریکا میں 10لاکھ 30ہزارکیس رپورٹ ہوئے تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران امریکا میں اوسط کورونا کیسزکی شرح 3 گنا بڑھ گئی۔ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 3 ہفتے میں دو گنا اضافے سے وبائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔امریکا میں ہوسپیٹلائزڈ مریضوں کی تعداد 1لاکھ 35 ہزارسے بھی متجاوزہوگئی ۔اس سے قبل جنوری 2021 میں یہ تعداد 1 لاکھ 32 ہزار تک پہنچی تھی۔کورونا وبا میں شدت پر امریکا بھر میں تعلیمی نظام بری طرح متاثرہے ۔ کورونا سے متاثر ہونے پر ٹیچرز، اسکولوں کے عملے، بس ڈرائیورز کی غیرحاضریوں میں اضافہ ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: سکول کے قریب دھماکہ۔۔9 بچے جاں بحق