(ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ۔تین روز چھٹیوں کے بعد سکولوں میں طلبا اور اساتذہ کی حاضری بھی پوری رہی ۔
یہ بھی پڑھیں:اومی کرون سے بچاﺅ بوسٹر ڈوز کے بغیر ممکن نہیں۔۔۔تحقیق
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکول کھل گئے چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکولوں میں طلبا اور اساتذہ کی سو فیصد حاضری مکمل رہی جبکہ سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کا بھی باقاعدہ کا آغاز ہوگیا۔ نجی و سرکاری سکولز میں چھٹیوں کے بعد سکول آنے پر طلبہ اور اساتذہ خوش ہیں۔ اساتذہ کے مطابق طلبااپنے دوستوں کے ساتھ مل کر بہت خوش ہیں جبکہ آج سے پڑھائی کا بھی مکمل آغاز ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری بھی کورونا کا شکار ہو گئیں
سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ۔۔۔حاضری بھی پوری
Jan 11, 2022 | 10:15:AM