کورونا سے 2 افراد جاں بحق۔۔ 1467 نئے مریض رپورٹ

Jan 11, 2022 | 10:51:AM

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 974 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار 174 ہوگئی جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 479، سندھ میں 4 لاکھ 88 ہزار 608، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 790، بلوچستان میں 33 ہزار 661، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 495 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 708 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ 91 ہزار 112 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 540 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 59 ہزار 253 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 615 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 974 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 81، سندھ میں 7 ہزار 682، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 943، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 748 مریض جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک وائرس کے حملے تیز۔۔شہری خبردار۔۔سخت فیصلوں پر غور شروع
 

مزیدخبریں