میڈیکل کی تاریخ کا بڑ ا کارنامہ ۔۔۔ انسان کو خنزیر کا دل لگانے کا تجربہ کامیاب

Jan 11, 2022 | 11:49:AM
خنزیر کا دل
کیپشن: دل کے ایک مریض کو خنزیر کا دل لگایا جارہاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں ڈاکٹروں نے میڈیکل کی تاریخ میں پہلی بار انسان کے سینے میں خنزیر کا دل لگا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی۔۔ملزم کون ؟؟
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل اسکول کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ میں کامیابی سے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا دل لگایا گیا ہے۔ ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے انسان ہیں جن میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا دل لگایا گیا ہے۔یہ کارنامہ امریکا میں ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے گریجویٹ کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر منصور محی الدین نے انجام دیا ۔
اس سے قبل انسان میں بندر کا دل لگانے کی کوشش کی گئی تھی مگر وہ تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا تھا ۔ڈاکٹروں کے مطابق خنزیر کا دل چند دن میں انسان کے دل کے برابر ہوجاتا ہے اس لئے وہ کامیاب رہا ۔
یہ بھی پڑھیں:اومی کرون کی لہر کب ختم ہو گی؟۔ ماہرین نے بتا دیا