پاک بھارت سیریز ۔۔۔چیئر مین پی سی بی نے پلان ترتیب دے دیا

Jan 11, 2022 | 15:28:PM

(ویب ڈیسک)چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخیاں کم کرنے کیلئے پاک بھارت ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے متحر ک ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز شروع کرانے کا پلان ترتیب دے دیا ہے، آئی سی سی کے آئندہ ہونیوالے اجلاس میں رمیز راجہ چار ملکی ٹی 20سیریز کی تجویز دینگے، ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ آسٹریلیا او رانگلینڈ کو بھی شامل کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:وہاب ریاض نے چنے بھوننے والی ریڑھی لگا لی، گاہکوں کی قطاریں۔ ویڈیو وائرل
دوسری جانب رمیز راجہ نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے بیان کو خوش آئند قراردیا ۔ رمیز راجہ نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کینگروز ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہئے ،ہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کو زبردست سکیورٹی فراہم کریں گے اور وہ کرکٹ کیساتھ ساتھ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ شائقین آسٹریلوی کرکٹر کو کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ اس کیلئے بیتاب ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک طویل عرصے سے کرکٹ سیریز نہیں ہوئی۔آخری بار ہندوستان میں 2012/13 میں سیریز کھیلی گئی تھی۔نجم سیٹھی کے دور میں دونوں کرکٹ بورڈز نے 23-2015 کے دوران چھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن سیاسی کشیدگی کے باعث اس کو بھی عملی جامہ نہ پہنایا جاسکا۔پاکستان اور بھارت 2013 سے اب تک صرف آئی سی سی ٹورنامنٹ میں مدمقابل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر۔۔

مزیدخبریں