پی ایس ایل سیزن 7..شائقین کو ٹکٹ  کتنے کا ملے گا?

Jan 11, 2022 | 15:39:PM
پی ایس ایل سیون کی ٹکٹیں کتنے کی ملیں گی
کیپشن: پی ایس ایل سیون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل سیزن 7 کے کم از کم ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے دوران کم از کم ٹکٹ کی مالیت 250 روپے سے شروع ہوگی جبکہ لیگ میچز کے دوران سب سے مہنگا ٹکٹ 3ہزار روپے کا ہوگا۔

پی ایس ایل 7 کے دوران 250 روپے کے علاوہ، 500، ایک ہزار اور 2ہزار کے ٹکٹس بھی شائقین کرکٹ کو ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں بھی ٹکٹوں کی قیمت یہی رہے گی جبکہ فائنل میں ٹکٹ کی مالیت 15 سو روپے سے 4 ہزار روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مونال ریسٹورنٹ ۔نیوی گالف کلب کے حوالے سے عدالت کا بڑا فیصلہ
 یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پی ایس ایل کے دوران شائقین کرکٹ کوسٹیڈیم میں 100فیصد داخلہ کی اجازت دی ہے، صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی اسٹیڈیم آسکیں گے جبکہ این سی اوسی نے وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو  مراسلہ جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی نے سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچے ہوشیار۔۔ نیاامتحان دینا ہو گا

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا میلہ 27 جنوری سے کراچی میں سجے گا، کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کی مدمقابل ہونگی، ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ میں خواتین کے نیم عریاں لباس میں رقص۔۔ ویڈیوز وائرل

ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، کوالیفائر 23 فروری پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔