زرداری کے بعد نواز شریف کیلئے بھی اہم خبر۔۔۔ تاحیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کی سیاست میں نئی ہلچل شروع شروع ہونے کو، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاحیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کے ذریعے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی تاحیات نا اہلی ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184 اور آرٹیکل 99 کی تشریح کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔آصف زرداری کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
ذرائع کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی امیدوار کی نااہلی عدالت میں چیلنج کئے گئے الیکشن کی حد تک کی جائے۔ استدعا کی گئی کہ از خود نوٹس اور سپریم کورٹ کے خصوصی اختیارات سے متعلق مقدمات میں اپیل کا حق دیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ کسی امیدوار کو تاحیات نااہل قرار دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ بلدیاتی انتخابات میں قرار دے چکی کہ منتخب نمائندگان کو عوام سے دور نہیں رکھا جاسکتا۔ غلطی کرنے والوں کو نظرثانی اور معافی کا حق نہ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے،درخواست میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کے مقدمات کا حوالہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو ہی احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی نیویارک پراپرٹی کیس میں نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئےضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔پاکستان پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل??