(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچرز میں میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر حارث رؤف نےایک بار پھر اپنے نئے انداز سےشائقین کےدل موہ لئے۔
تفیصلات کے مطابق انسٹاگرام پر سیون کرکٹ کی جانب سے شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلیا میں سائمنز سٹیڈیم جیلانگ میں تماشائیوں کے سامنے حارث رؤف نے ایک شاندار گیند پر وکٹ حاصل کی تو اس موقع پر کسی جوشیلے انداز اور فاتحانہ نشان بنانے کی بجائے انہوں نے انوکھے انداز میں اسکی خوشی منائی۔ انکا انوکھا انداز سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں سمیت کھلاڑیوں اور کمینٹیٹرز سب کے دل کو بھا گیا۔
انہوں نے مخالف ٹیم کے بیٹسمین پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کےبعد اپنے ہاتھ سینی ٹائزر سے صاف کرکے دکھائے اور پھر اپنی جیب سےماسک نکال کر چہرے پر پہن لیا۔ دراصل انہوں اپنے اس انداز سے لوگوں کی توجہ اومیکرون ویرئنٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کی طرف دلائی ہے۔ حارث رؤف کے اس عمل کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز کے خلاف میچ میں حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی ٹیم میلبورن اسٹارز کو 47 رنز کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای ۔۔ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر بڑی پابندی عائد