عمران سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے ۔ زر داری نے ان ہاﺅس تبدیلی کا اشارہ دیدیا

Jan 11, 2022 | 18:26:PM
حکومت۔نا اہل۔تبدیلی۔ان ہاﺅس۔اشارہ۔زرداری
کیپشن:  سابق صدر آصف علی زر داری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سابق صدر آصف علی زر داری نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہرایک صحافی نے سوال کیاکہ آپ کو ان ہاؤس تبدیلی ہوتی نظر آ رہی ہے جس پر آصف علی زر داری نے کہاکہ انشا اللہ بہتر ہوگا۔ صحافی نے سوال کیاکہ پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے جا رہی ہے؟ سابق صدر آصف علی زر داری نے جواب دیاکہ نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں تو چاہتا ہوں کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے، یہ نا معقول اور نا اہل ہیں ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے اور اب تاریخ نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ نااہل لوگ ہیں، عوام تنگ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں۔ آصف زرداری کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا