(24 نیوز)بھارتی سکھ گلوکار دلیر مہندی نے اپنی سریلی اور انرجی سے بھرپور آواز کے پیچھے چھپا راز فاش کردیا۔
دلیر مہندی نے گلوکاری کے دوران اپنی توانائی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک کسی قسم کی نشہ آور اشیا کا استعمال نہیں کیا، میری گلوکاری خالص ہے اس میں کچھ مصنوعی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایسا ویسا کچھ نہیں پیتا یہاں تک کہ کولڈرنکس کا استعمال بھی نہیں کرتا۔دلیر مہندی نے یہ بھی کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں جو ہماری نوجوان نسل کے اوپر گندہ اثر ڈالے، وہ گانا نہ کرو۔بھارتی گلوکار نے کہا کہ میرا اپنا انداز ہے، لوگ مجھے اس کے لئے ہی بلاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہائے فیشن۔۔پریانکا چوپڑا نےبالوں کاحشر کردیا ۔۔ مداحوں کو پسند آیا۔۔؟