( ویب ڈیسک) حکومت نے طلبا سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ کر لیا،محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کووڈ ویکسی نیشن کرانے والے طلبا کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ اس وقت لاہور میں تقریباً 8 لاکھ 40 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 3 لاکھ 24 ہزار طلبااور پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم 5 لاکھ 16 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔اس وقت کورونا کی لہر شدید ہو رہی ہے۔ اس لئے حکومت حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ویکسی نیشن پر زور ددے رہی ہے اس لئے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ویکسی نیشن کرانے والے طلبا کا ڈیٹا طلب کیا ہے۔تاکہ جن طلبا نے ویکسی نیشن نہیں کرائی انہیں ویکسی نیٹڈ کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو کل تک ویکسین شدہ طلباکا ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں زیر تعلیم 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 100 فیصد طلبا کو کووڈ ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی تھی اور ویکسی نیشن نہ کرانے والے طلبا کے سکول آنے پر پاپندی بھی عائد کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ کورونا کا پھیلاﺅ۔۔لاک ڈاﺅن اور سکولوں کی بندش۔وفاقی حکومت کا اہم اعلان