کسی کا بچہ رو رہا ہے۔؟۔۔۔۔جج کے ریمارکس پر احتساب عدالت میں قہقے

Jan 11, 2022 | 21:51:PM
 احتساب ۔عدالت۔ زرداری ۔ ریفرنس۔سماعت
کیپشن:  احتساب  عدالت اسلام آباد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موبائل فون بج اٹھا، موبائل فون کی رنگ ٹون کسی بچے کے رونے کی آواز تھی، رنگ ٹون بجنے پر جج محمد بشیر نے سماعت روک دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری نیویارک پراپرٹی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کمرہ عدالت میں بچے کے رونے کی آواز والی رنگ ٹون والا موبائل فون بچ پڑا، احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ کسی کا بچہ رو رہا ہے۔جج کے اس ریمارکس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا ، آصف زرداری کے وکیل نے اس موقع پر کہا کہ نیب کے دلائل پر بچے بھی روپڑے ہیں جس پر نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ ہم نے تو ابھی دلائل شروع ہی نہیں کئے۔اس موقع پر عدالت نے عملے کو موبائل فون لینے کی ہدایت کردی۔
 یہ بھی پڑھیں۔اکھیوں سے گولی مارے۔۔۔حریم شاہ نے نئی ویڈیو شیئر کردی